ایم پی سی کے ہنگامی اجلاس بارے رپورٹس بے بنیاد ہیں، سٹیٹ بینک

142

کراچی۔ 01 ستمبر (اے پی پی): بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس قطعی بے بنیاد ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023 ہے، جس کے دوران کمیٹی معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔\932