- Advertisement -
ملتان۔ 25 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس روڈ اوون چوک ،فیض عام چوک، سیداں والا بائی پاس چوک بوسن روڈ چونگی نمبر 6 اور چونگی نمبر 9 روڈ کے دونوں اطراف عارضی و مستقل تجاوزات شیڈ، تھڑے اور بورڈز کو ہیوی مشینری سے مسمار کر دیا۔تجاوزات کے خاتمے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566275
- Advertisement -