ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

88
ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسرپی آئی ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

مبشر حسن اس وقت منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی نئی اضافی ذمہ داری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سہیل علی خان جو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھےکا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر وزارت اطلاعات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔