ایم ڈی اے پی پی محمد قمراللہ چوہدری کی وفد سے گفتگو

94
APP39-26 ISLAMABAD: November 26 – Managing Director Associated Press of Pakistan Qamarullah Chaudhary in a group photograph with Nepalese media delegation led by Managing Director Border Researcher Buddhi N Shrestha during visit at APP Headquarters. APP photo by Afzaal Chaudhry

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) پاکستان کے دورے پر آئے نیپال سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کہاہے کہ نیپال کی میڈیا کو پاکستان سے متعلق مصدقہ خبروں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میڈیا کو زیادہ تربھارت اورمغربی بیانیہ سے متاثرہ خبروں پرانحصارکرنا پڑ رہاہے۔یہ بات نیپال کے اہم اخبارات اورٹیلی ویژن کے ایڈیٹروں اورنامہ نگاروں کے وفد نے قومی خبررساں ادارہ ”اے پی پی“ کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر کہی۔نیپال کے ایڈیٹروں اورنامہ نگاروں نے ایک دوسرے کے ممالک کی مصدقہ خبروں تک براہ راست رسائی کی ضرورت پر زوردیا۔نیپال کے وفد میں پریس کونسل نیپال کے قائم مقام چیرمین کشورشریستا، سروے کے سابق ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹربدھی نرائن شریستا، جنتا ٹی وی کے جنرل منیجرلکشمن ہوماگین، آر ایس ایس کے سابق غیرملکی نامہ نگارشراچ چندرا بنڈھاری، نیشنل مرر کے چیف ایڈیٹرجاپندراراج بستا، کوئی نیوزڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹرتاپتا بہادرمالا، گورکھا ایکسپریس کے چیف ایڈیٹرراجن کرکی، میڈیا مشن نیوزڈاٹ کام کے ایڈیٹرانچیف تیکناتھ نیوپانے، نیوز24 کے چیف سوشیل بابو آریال اورکیپٹل ایف ایم کے پرکاش بابو پاودیل شامل تھے۔نیپال میں میڈیا کی صورتحال کاذکر کرتے ہوئے ڈاکٹربدھی شریستا نے کہاکہ نیپال فیڈریشن آف جرنلسٹس کے اراکین کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہے جو آزادی اظہار کے ماحول میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔نیپال کے آئین میں میڈیا کی آزادی کیلئے کئی شقیں شامل کی گئی ہیں جس میں معلومات تک رسائی کا حق شامل ہے۔