ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

120
Tennis Championship
Tennis Championship

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):برطانوی نمبر ون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔ 20 سالہ ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں حریف برازیلین کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کو شکست دی ۔انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی بیٹریز حداد مایا کے خلاف 1-6 ،6-2اور 4-6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایماراڈوکانو کا پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ پولینڈ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک سے ہوگا۔