27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںایمان، عزم اور حوصلہ کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر پاکستان...

ایمان، عزم اور حوصلہ کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، مفتی اعظم اومان

- Advertisement -

مسقط۔9مئی (اے پی پی):اومان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاکی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احمد بن حمد الخلیلی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مسلمان بھائی ملک پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، جس نے ایمان، عزم اور حوصلہ کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیااور اللہ کا شکر ہے کہ وہ کامیاب ہوا،ہم اللہ تعالیٰ کے گھروں، وہاں عبادت کرنے والوں اور تمام بے گناہ لوگوں پر ہر طرح کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور ظالموں کو شکست دے ، ہم پوری مسلم امت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے ،اللہ ہمارا مددگار ہے اور ہمیں کامیابی دینے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مو منوں کی مدد ہم پر لازم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595039

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں