27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن 55 اور 11 کا دورہ،...

ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن 55 اور 11 کا دورہ، آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد فہد علی مسعود نے ریسکیو سٹیشن 55 نواں شہر اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا اور آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق سٹیشن انچارج نے ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں سے متعلق ایمرجنسی آفیسر کو آگاہ کیا۔ ایمرجنسی آفیسر نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑیوں کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتی ہے، اس لئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری سے اپنی پیشہ ورانہ امور سر انجام دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں