ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آبادکا ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ، آکسیجن ریفیلنگ پلانٹ مکمل فعال کر دیا گیا

175
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 19 اپریل (اے پی پی):ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن نے ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے کنٹرول روم انچارج کو تمام ریسکیو سٹیشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نےکہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں اس لئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دیں گے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر ایاز خان کی ہدایت پر ایبٹ آباد ریسکیو ضلعی آفس میں آکسیجن ریلفیلنگ پلانٹ لگا دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی موجودگی میں آکسیجن ریفیلنگ پلانٹ مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔