این سی او سی کا لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں کورونا وائرس کی و با کے باعث عائد اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

63
این ای او سی

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منگل کو این سی او سی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیماری میں بتدریج کمی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اضلاع جہاں بیماری کا پھیلائو زیادہ ہونے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، وہاں22 ستمبر 2021 کے بعد اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان اضلاع میں لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ ملک بھر کے لئے عمومی این پی آئیز 30 ستمبر 2021 تک نافذ رہیں گی جن کا جائزہ 28 ستمبر کو این سی او سی میں ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر بیماری کے پھیلاؤ اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی بغور نگرانی کی جا رہی ہے اور جب بھی بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس مناسبت سے فیصلے کیے جائیں گے۔فورم کو مزید بتایا گیا کہ سائنو فارم ویکسین کی وافر مقدار میں موجودگی کے تناظر میں عوام بلا تاخیر اپنے قریبی ویکسی نیشن سینٹر سے سائینو فارم ویکسین لگوا کر اپنے ویکسی نیشن عمل کو مکمل کر سکتے ہیں۔