23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںاین سی اوسی و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کا متعدد ہوٹلز، ریسٹورنٹس،...

این سی اوسی و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کا متعدد ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالوں کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):این سی اوسی و ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ہفتہ کی رات لازمی ویکسی نیشن مہم کے سلسلہ میں اسلام آباد کے متعدد ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالوں کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو ٹول پلازہ کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ سیکٹر ای الیون میں گیسٹ ہاؤسز،ہوٹلز، ریسٹورنٹس میں آنیوالے مہمانوں کے علاوہ سٹاف کا ویکسی نیشن سٹیٹس معلوم کیا، جبکہ ایم ٹو ٹول پلازہ پر مسافروں کو بھی ویکسی نیشن سے متعلق چیک کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے رات گئے ای الیون میں متعد د ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کو سیل کر دیا،

- Advertisement -

خلاف ورزی اور ویکسی نیشن نہ کرانیوالے وزیٹر، سٹاف اور مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ اس موقع پر شادی میں شرکت کرنیوالے شرکاء کو کورونا ویکسین کی سنگل ڈوز کینسینولگائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ای الیون کے معروف شیشہ سینٹر کے مالک و سٹاف کو غیر ویکسین شدہ افراد کو سینٹر میں آنے کی اجازت دینے پر حراست میں لے لیا۔

شیشہ سینٹر کے سٹاف سمیت آنیوالوں تمام افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ اس موقع پر سینٹر کو سیل کرتے ہوئے مالک کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

این سی اوسی ٹیم نے سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ہمراہ موٹر وے ایم ٹو پر مسافر بسوں کو چیک کیا اور اس دوران غیر ویکسین شدہ افراد کو بس ٹکٹس جاری کرنیوالے مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔اس موقع پر ویکسین نہ کرانیولے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

مسافروں کو موقع پر سنگل ڈوز ویکسین کینسینولگائی گئی اور انہیں مسافروں کوسختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ویکسین مکمل کروائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=275950

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں