اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):این سی اوسی نے تمام صوبوں کویکم اکتوبر سے لازمی ویکسی نیشن مہم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔
بدھ کے روز وفاقی وزیر و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی اوسی )اسدعمر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وباء کے ٹرینڈ کا تفصیلی جائزہ لیا ، لازمی ویکسی نیشن مہم میں عملدرآمد سمیت وفاقی اکائیوں میں ویکسی نیشن ریٹس اور اضلاع کی سطح پر ویکسی نیشن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کے عمل کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر این سی اوسی نے تمام صوبوںبشمول آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان حکومت کو یکم اکتوبر سے لازمی ویکسی نیشن دورانیہ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں تما م صوبو ں کے چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور اپنے صوبوں میں ویکسی نیشن مہم اور اضلاع کی سطح پر ویکسی نیشن کمیٹیوں کو متحرک کرنے پر بریف کیا ۔