راولپنڈی۔3جولائی (اے پی پی):راولپنڈی میں این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا چوتھا دن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کی۔
اس موقع پر کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی انفرادی سکلز پر کام کیا اور تکنیکی پہلوؤں کی بہتری کے لیے خصوصی رہنمائی فراہم کی۔ کیمپ میں (کل) بروز جمعہ کو ایک سناریو بیسڈ میچ کھیلا جائے گا۔