این ٹی ڈی سی نے وہاڑی گرڈ اسٹیشن پر ایک اور 250 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کر دیا

256
Spokesperson NTDC
Spokesperson NTDC

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سسٹم کی ٹرانسمیشن صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبے کے تحت، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )نے 220 کے وی وہاڑی گرڈ سٹیشن پر دوسرا 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر تبدیل کر کے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ ٹرانسفارمر کی انرجائزیشن کے ساتھ، 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈ سٹیشن ملتان دونوں پر اضافہ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔منصوبے کے تحت تین 160 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمرز کو 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمرز سے تبدیل کیا گیا اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشن وہاڑی میں اسی صلاحیت کے دو ٹرانسفارمرز 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمرز سے تبدیل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کی رکاوٹوں کو مرحلہ وار دور کرنے کا ایک جامع منصوبہ عملدرآمد کے مرحلے میں ہے تاکہ موسم گرما سے قبل سسٹم کی اوور لوڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔ٹرانسفارمرز کے اس اضافے سے گرڈ اسٹیشن کی لوڈنگ کی صلاحیت میں بہتری آئے گی اور میپکو کے صارفین کو ریلیف ملے گا۔مینیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اس پراجیکٹ کی تکمیل پر متعلقہ پراجیکٹ ٹیم اور دیگر متعلقہ محکموں کو سراہا۔