این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 5030خیمے، 769شلٹر ٹینٹ اور 420 سکول خیموں کی فراہمی

82
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سیلاب کے ممکنہ علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) نیشنل ڈیزائسٹر اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 5030خیمے، 769شلٹر ٹینٹ اور 420 سکول ٹینٹ فراہم کیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے، متاثرہ علاقوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں اور آزاد کشمیر کی سٹیٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے میرپور(آزاد کشمیر) اور جہلم کے اضلاع میں متاثرین میں 6700کمبل اور رضائیاں، 260پلاسٹک میٹ، 200فرسٹ ایڈ کٹس، 200ہائی جین کٹس، 470کچن کٹس، 2500ترپالیں، 800مچھر دانیاں، 5475راشن پیک اور 50ہزار پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ اس کے علاوہ 200گیس سلنڈر، 200سرچ لائٹس، 200واٹر کولر اور 400گدے بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ 5.8شدت کے زلزلہ سے 39افراد جاں بحق ہوئے، 746زخمی، 4556گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 512مکمل تباہ ہوئے، 141پرائیویٹ اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ 200گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 580مویشیوں کے باڑے متاثر ہوئے۔