26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںاین ڈی ایم اے کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں...

این ڈی ایم اے کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے این سی او سی نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔اتوار کواین ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہے۔شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافی متوقع ہے۔عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی و خطرے سے دوچارعلاقوں سے دور رہیں۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری ہے۔

- Advertisement -

ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں