27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاینٹ آباد، منشیات فروش گرفتار ، ایک کلوچرس برآمد کرلی

اینٹ آباد، منشیات فروش گرفتار ، ایک کلوچرس برآمد کرلی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

بکوٹ پولیس نے گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش حسنات کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک کلو 50 گرام چرس برآمد کر لی۔ بکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

مقامی افراد کو چاہئے کہ وہ منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد سے متعلق اطلاع متعلقہ تھانہ کو دیں تاکہ جرائم اور منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں