اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

163

راولپنڈی۔7جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے امرود کی آڑ میں بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔انٹیلیجنس اطلاع پر اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس کو روکا گیا۔

دوران تلاشی بس میں موجود امرود کے کریٹوں سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔امرود کی پیٹیاں بلال جان نامی شخص کی جانب سے کارگو کروائی گئی تھیں۔مذکورہ شخص کا تعلق بین الصوبائی سطح پر منشیات سمگل کرنے والے بڑے گروہ سے ہے۔گ

روہ کے ارکان بس کارگو سروس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔