راولپنڈی ۔6جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف ) نے اسلام آباد ٹی چوک جی ٹی روڈ پر کار سے 256 کلو 800 گرام چرس اور 39 کلو 600 گرام افیون برآمدکر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لیے ۔
دریں اثنا اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے قصور میں مشترکہ کاروائی کرکے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان سے 2 کلو 900 گرام ہیروئین برآمدکر لی۔ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔