اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں، ایک خاتون سمیت 36ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

53

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک بھر میں منشیات سمگلروں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 36ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، 15گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق 1903.737کلو گرام منشیات کی بین الاقوامی مالیت 67.589 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

برآمد شدہ منشیات میں 12.56کلوگرام ہیروئن، 452.519کلوگرام چرس،1418.5 کلوگرام افیون،18.288 کلو گرام ایمفیٹامائن،1.62کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)،415 عدد ایم ڈی ایم اے گولیاں (0.220کلوگرام وزنی) اور0.030کلو گرام ویڈشامل ہے۔اے این ایف بلوچستان نے 4کاروائیوں کے دوران 1425کلو گرام منشیات برآمد کرکے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

برآمد شدہ منشیات میں 5 کلوگرام ہیروئن،45کلو گرام چرس اور 1375کلو گرام افیون شامل ہے۔اے این ایف پنجاب نے5کاروائیوں کے دوران280.61 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 1عورت سمیت5ملزمان کو گرفتار کر کے4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 1.01 کلوگرام ہیروئن، 236.4 کلوگرام چرس اور 43.2 کلوگرام افیون شامل ہے۔

اے این ایف خیبرپختونخوانے6کاروائیوں کے دوران48.648کلو گرام منشیات برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑ یاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں 0.250کلو گرام ہیروئن،48 کلوگرام چرس اور0.248 کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس) اور 0.150 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔

اے این ایف سندھ نے 11کاروائیوں کے دوران125.875کلو گرام منشیات برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 14ملزمان کو گرفتارکر کے 7 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں 2.3کلو گرام ہیروئن،121.875 کلوگرام چرس، 0.300کلو گرام افیون اور 1.400کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔

اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے6کاروائیوں کے دوران 23.604کلوگرام منشیات برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 4کلو گرام ہیروئن،1.244 کلوگرام چرس، 18.040کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)، 0.070 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،415 عدد ایم ڈی ایم اے گولیاں (0.220کلوگرام وزنی) اور0.030کلو گرام ویڈشامل ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔