اینٹی نارکوٹکس فورس کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، 3400.491 کلوگرام منشیات برآمد کی

145
ANF
ANF

راولپنڈی۔11جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نےایک ہفتہ میں 26 ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 3400.491کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔اے این ایف ترجمان نے ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کی روشنی میں بتایا کہ 3تا 9جولائی کے دوران کی گئی کارروائیوں میں5 خواتین سمیت 28ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 3248 کلوگرام افیون، 2.569 کلوگرام ہیروئن، 108.795کلوگرام چرس، 762 گرام کوکین ،40.291 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،50گرام ویڈاور 24گرام ایکسٹیسی گولیا ں (50عدد )شامل ہے۔اے این ایف بلوچستان نے5کارروائیوں میں3282کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 3224کلوگرام افیون، 20 کلوگرام چرس اور 38 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔اے این ایف پنجاب نے4کارروائیوں کے دوران 74.066کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں24 کلوگرام افیون، 131 گرام ہیروئن اور49.935 کلوگرام چرس شامل ہے۔

اے این ایف خیبر پختونخوا نے3کارروائیو ں کے دوران 15.207کلوگرام منشیات برآمد کر لی ۔برآمدہ منشیات میں168 گرام ہیروئن،14.500 کلوگرام چرس اور539 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔اے این ایف سندھ نے 4 کارروائیوں کے دوران 15.97 کلو گرم منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں2.27کلوگرام ہیروئن ، 12 کلوگرام چرس اور 1.700 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) شامل ہیں ۔

اے این ایف راولپنڈی نے10کارروائیوں کے دوران13.248کلوگرام منشیات برآمدکرکے ایک خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں12.360 کلوگرام چرس ، 762 گرام کوکین ،52 گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)50گرام ویڈاور 24گرا م ایکسٹیسی گولیاں (50 عدد)شامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔