اینٹی نارکوٹکس کارروائی،فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر ز گرفتار

258
ANF ​​operation against drug
ANF

فیصل آباد۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر ز کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمدہوئی،

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خاتون سمیت 2 منشیات سمگلر وں فرحت نسیم اور محمد آفتاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران تلاشی ملزمان کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمد کی گئی، خاتون سمگلر سمیت ملز مان بذریعہ پرواز نمبر GF-791 بحرین کیلئے روانہ ہو رہے تھے،گرفتار ملزمان کو تحویل میں لیکر ان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے