اینڈرس مولٹینی اور ہیوگو نیس ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

89
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

نیویارک۔12جنوری (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس سٹار اینڈرس مولٹینی اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہیوگو نیس ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈ بلزسیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ میزبان ثام قیوری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایسٹن کریجک پر مشتمل امریکی جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ امریکا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار اینڈرس مولٹینی اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہیوگو نیس نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے حریف ٹینس سٹارثام قیوری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایسٹن کریجک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور4-6سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔