اینڈی مرے کی فتوحا ت برقرار،قطر ٹوٹل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

137
اینڈی مرے کی فتوحا ت برقرار،قطر ٹوٹل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ ۔24فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز سنگلز کے ٹاپ 8 رائونڈ میں حریف فرانسیسی کوالیفائر کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے26 سالہ حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر گزشتہ سال جون کے بعد اپنے پہلے اے ٹی پی سیمی فائنل میں رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں۔اینڈی مرے کا سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا سے ہو ہوگا ۔

کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے کہا کہ وہ اپنے دورہ قطر کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، یہ میرے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کا آغاز بہت اچھا کیا، آسٹریلین اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہوں ۔مرےنے کہا کہ وہ آخری بار سٹٹ گارٹ اوپن میں کسی اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔