اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کے منافع میں پچھلے 9 ماہ کے دوران 76.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی طرف سے سٹاک مارکیٹ میں جمع کرائے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کے منافع میں مسلسل اضافہ کا رجحان برقرار ہے اور اس کی بنیادی وجہ کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے ریونیو اور منافع میں ریکارڈ اضافہ کا امکان ہے۔