بہاولپور۔ 17 جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسداللہ مدنی نے کہا ہے کہ کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعلیمی معیار کی بہتری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما معیارات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
کوالٹی ایشورنس ایجنسی ہائر ایجوکیشن کمیشن ادارہ جاتی کارکردگی،پروگراموں کی خود تشخیص،پروگراموں کی منظوری،گریجویٹ پروگراموں کے جائزے،کوالٹی اینہانسمنٹ سیل سیکریٹریٹ کا کام،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کوالٹی ایجوکیشن پالیسیوں اور معیارات کا نفاذ کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیتا ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے سال 2022-23 کے لیے مجموعی طور پر 80.84 نمبروں کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو کہ تعلیمی معیارات پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے اور موثر آپریشنل کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کوالٹی معیارات پر عملدرآمد کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل، ان کی ٹیم، تمام ڈینز،چیئرپرسنز اور یونیورسٹی ملازمین کومبارکباد دی ہے۔