29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو صبح ساڑھےدس بجے تک ملتوی

ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو صبح ساڑھےدس بجے تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو صبح ساڑھےدس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔جمعرات کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سانحہ خضدار سمیت دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران مختلف ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے گئے جبکہ بعض اہم رپورٹس بھی سینیٹ میں جمع کرائی گئیں۔سینیٹ کا اجلاس پریذائڈنگ افسر عبدالقادر نے جمعہ 23 مئی 2025ء کو صبح 10 بجکر 30 منٹ تک ملتوی کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں