15.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومقومی خبریںایوان بالا کے اجلاس میں 3 بل پیش کئے گئے ہیں

ایوان بالا کے اجلاس میں 3 بل پیش کئے گئے ہیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں 3 بل پیش کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالاکے اجلاس میں متعدد اہم قانون سازی کے اقدامات کیے گئے جن میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کیا ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےترمیمی بل ایوان میں پیش کیا، جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا ۔یہ بل وزیر قانون نے پیش کیا، جسے مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں ترمیم کا بل 2025،یہ ترمیمی بل بھی وزیر قانون نے پیش کیا اور اسے بھی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ دونوں بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں پیش کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569390

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں