پشاور۔ 07 اپریل (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران 7616 مریضوں کا معائنہ اور 10132 مختلف لیبارٹری ٹسٹ کیے گئے۔ تر جمان کے مطابق عید کے چھٹیوں کے دوران ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل، نیوروسرجری، آرتھوپیڈک، ای این ٹی، شعبہ اطفال، شعبہ زچہ وبچہ،ای این ٹی، امراض چشم، امراض سینہ،دماغ، معدہ مکمل طور پر فعال رہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مختلف نوعیت کے 130 آپریشنز کئے گے۔اسی طرح 242 مریضوں کے سٹی سکین بھی کئے گئے۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بہتر اور موثر حکمت عملی کے تحت مریضوں کو صحت سہولت پلس پروگرام کے ذریعے مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بھی جاری رہی جس کے تحت 2217 مریضوں کو ایڈمٹ کیا گیا۔
عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال کی شعبہ زچہ وبچہ میں 174 بچوں کی پیدائش ہوئی۔عید کی چھٹیوں کے دوران ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داود اقبال خود ایمرجنسی کا دورہ کرتے رہے اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر جنید سرور ملک،ایمرجنسی نرسنگ ہیڈ بی بی تاج اور ان کی تمام تر ٹیم فرنٹ لائن پر دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف وارڈز اور کریٹیکل یونٹس میں مریضوں کو علاج معالجے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام شعبوں میں ڈاکٹرز، نرسزز، پیرا میڈکس اور دیگر تمام تر عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں جو کہ انہوں نے بخوبی نبھائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579098