اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی): پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کی سہولت کے پیش نظر اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دو عدد خودکار چیک۔ان کیاسک فراہم کردئیے۔
جمعہ کو ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ خودکار چیک۔ان کیاسک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاندرون ملک روانگی پر فراہم کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیک ۔ ان کیاسک کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے۔
اس سے مسافروں کا چیک۔ان وقت کم ہوگا اور ائیرپورٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ سیلف چیک-ان کیاسکس سے ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ترجمان نے کہا کہ دیگرمقامی فضائی کمپنیاں اپنے بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔