اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نےسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 ارب 86 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جس میں سے اب تک 3ارب 86 کروڑ روپے خرچ ہو چکےہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں سال اس ڈویژن کے لئے 6 ارب روپے مختص کئے ہیں۔