36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک ایٹمی تجربات روک دیں،بان کی مون

ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک ایٹمی تجربات روک دیں،بان کی مون

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایٹمی تجربات روک دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آسٹریا کے شہر ویانا میں ایٹمی تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی کی بیسویں سالگرہ کی تقریب میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ ایٹمی تجربات روکنے کے ساتھ ساتھ ترک اسلحہ مذاکرات میں شامل ہوں۔بان کی مون نے کہا کہ ایٹمی تجربات انسانوں اور ماحولیات کی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان تجربات کے نتیجے میں تابکاری اثرات آئندہ نسلوں کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کے بارے میں کہا کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود ایٹمی تجربات کیے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2756

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں