ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ملتوی ہونے والا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا،ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی کی پریس کانفرنس

50
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ملتوی ہونے والا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا،ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی کی پریس کانفرنس
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ملتوی ہونے والا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا،ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی کی پریس کانفرنس

کراچی۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ملتوی ہونے والا میچ  شام 7 بجے کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک اور کھلاڑی جبکہ ایک دوسری ٹیم کے ایک کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف میں سے ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت ہیں انہیں 10 روز کے لئے آئسولیٹ کیا جائے گا جس کے بعد ان کے ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں وہ ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔

انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے ممبر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اور اسٹاف بائیو سیکور ببل کی سختی سے پابندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باقی رہ جانے والے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گرائونڈ اسٹاف دیگر متعلقہ افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ اانہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی تعداد 50 فیصد ہی رہے گی جبکہ پلے آف میچز اور فائنل کے لئے تماشائیوں کی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر میڈیا نے بتایا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسا ہوجاتا ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا بارہواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پیر کو کھیلا جانا تھا جو ملتوی کردیا گیا تھا اور اب یہ میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اس اعلان سے پہلے پی سی بی نے بتایا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے پیر کو ہونے والے میچ میں شریک ایک ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،مذکورہ کھلاڑی میں دوروز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس پر اس کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا،مذکورہ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے،دوسری ٹیم میں شامل اسکواڈ ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

مزید برآں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سوشل میڈیا پر آفیشل ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی لیگ اسپینر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں گذشتہ دو دن سے آئسولیٹ کردیا گیا تھا،ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، اسی لئے ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت ہے۔