لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار جیپ موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں جبکہ موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف مہیا کیا جارہا ہے، شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ہر اتوار رکشہ کے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے 14ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہم جاری ہے،
شہری اس خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔