35.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا نواں شہر کے مختلف علاقوں کا...

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا نواں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 24 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے ٹیم کے ہمراہ نواں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے نواں شہر میں بنی چوک، بازار، الیاسی مسجد اور مری روڈ پر پکوڑوں، فاسٹ فوڈ و دیگر دکانوں کا معائنہ کیا،

ریٹ لسٹ اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586876

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں