- Advertisement -
ہری پور۔ 28 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور شاہد اقبال خٹک نے تربیلا جھیل کا اچانک وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس او پیز کا جائزہ لیا، سیاحوں کے ساتھ بات چیت کی گئی اور ساتھ جھیل انتظامیہ کو لائف سیونگ جیکٹس اور حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔
انہوں نے تربیلا جھیل آنے والے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل درپیش کئے، سیاح بھی تربیلا جھیل کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کریں تاکہ پکنگ سپاٹ کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588676
- Advertisement -