پشاور۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سید احسان علی شاہ نے جی ٹی روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں، آپ کی شکایات پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔