36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت زمین کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ/آن...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت زمین کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ/آن لائن منتقل کرنے بارے منعقد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام ضیاء الرحمن کی زیر صدارت زمین کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ/آن لائن منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی سی، تحصیلدار ایس ڈی سی اور فیلڈ ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیلڈ ریونیو سٹاف نے کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بعض مسائل اٹھائے جن کا جواب ڈی ڈی ایس ڈی سی نے دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بٹگرام کے متعلقہ سروس ڈیلیوری سنٹرز میں 91 فیصد موضع جات مکمل کر کے فعال کر دیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متعلقہ ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے بقیہ موضع جات کی تصدیق کو تیز کریں۔ ڈی ڈی ایس ڈی سی نے بتایا کہ پٹواریوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی آئی ٹی اور جی آئی ایس کو بی او آر نے ڈیزائن کیا ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ڈی ڈی ایس ڈی سی کو بھی ہدایت کی کہ بٹگرام کے پٹواریوں کو مذکورہ ٹریننگ میں شامل کیا جائے۔ نہوں نے ریونیو سٹاف کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ دفاتر کو اپنے متعلقہ حلقہ جات میں منتقل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریونیو سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں تجاوزات کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی شروع کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں