32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت ریونیو...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس، محکمہ مسائل سے متعلق تبادلہ خیال

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 6 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار، نائب تحصیلداران اور دیگر ریونیو افسران نے محکمانہ مسائل سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل گوہر علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق مختلف دفاتر آنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، لوگوں کو آسانیاں فراہم کی جائیں، گرداورہ اور پٹواری حضرات لوگوں کو ریونیو سے متعلق پیش آنے والے مسائل کو چھان بین کے بعد فوری حل کریں۔

- Advertisement -

ہمارا کام لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، جان بوجھ کر لوگوں کو تنگ کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ریونیو میں اضافہ بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، بیکری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے امور زیر بحث لائے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593160

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں