ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اﷲ سعید کا کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ

97
District Jail Abbottabad
District Jail Abbottabad

ایبٹ آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اﷲ سعید نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ رہائش پذیر قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، جیل کے کچن، بیرکوں، کمپیوٹر لیب، ہسپتال، ہیلتھ وارڈز و دیگر کے معائنہ سمیت جیل انتظامیہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔