28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ضلع ننکانہ صاحب...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ضلع ننکانہ صاحب میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 02 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ضلع ننکانہ صاحب میں ساتویں زراعت شماری کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب شہرینہ جونیجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت شماری کی خصوصی مہم جنوری سے فروری 2025 تک جاری رہے گی، جس میں فصلوں، زمینوں کا سروے کیا جائے گا تاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے زراعت کے شعبے میں وسعت و جدت لائی جاسکے اور پاکستان کو زرعی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساتویں زراعت شماری خطے کی پہلی مربوط ڈیجیٹل زراعت شماری ہے،اس شماری کے تحت ضلع کی تحصیلوں، دیہاتوں اور بلاکس کا احاطہ کیا جائے گا اورفیلڈ سٹاف ٹیبلٹ، ڈیجیٹل نقشوں اور دیگر ضروری سامان سے لیس ہوگا۔انہوں نے سپروائزر ، شمار کنندگان اور دیگر متعلقہ افسران سے کہا کہ تمام اہل کاران اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے ادا کریں اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی علاقہ یا کسان اس میں نظر انداز نہ ہوں تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ننکانہ صاحب کی عوام سے اپیل کی ہے کہ زراعت شماری عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ڈیجیٹل زراعت شماری کو کامیاب بنایا جائے اور معیاری ڈیٹا کا حصول ممکن ہو سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541887

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں