18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودہا۔ 27 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق نے کہا ہے کہ بدلتے موسم کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کی مکمل سرویلنس کی جائے ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے اقدامات اور آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی جی نے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنرز کو انسداد ڈینگی مہم کا ٹاسک دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتیں ہوئیں نظر آئیں، غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ جدید اینڈرائڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل و نجی عمارتوں کو سر بمہر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر عمارات اور جوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے۔ضلعی محکمے صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں، ڈینگی پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں