23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کا شہر...

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کا شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کا شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کے سلسلہ میں ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور عملہ صفائی کو محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تسلسل سے کام جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی سے ہرگز کام نہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم صحت مند معاشرے کی کلید ہے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس اہم مقصد کی تکمیل کے لیے عوامی خدمت کا عمل جاری رکھا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں