29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںایک منشیات فروش ملزم گرفتار،15 کلو گرام چرس و ہیروئن برآمد

ایک منشیات فروش ملزم گرفتار،15 کلو گرام چرس و ہیروئن برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 08 مئی (اے پی پی):ملتان تھانہ مخدوم رشید پولیس کی کارروائی،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 15 کلو گرام چرس اورہیروئن برآمد کر لی۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جمعرات کو یہاں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید حشمت بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اعظم عرف کالی ولد محمد اشرف(قوم مرزا جٹ سکنہ2MRمخدوم رشیدم) کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 13 کلو گرام چرس اور دو کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہے اور منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ملتان پولیس منشیات کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے۔مخدوم رشید پولیس کی یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم کا ایک اہم حصہ ہے،ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594344

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں