ایک ہزار آٹھ سو چالیس ارب روپے کی ٹیکس وصولی پاکستان تحریک انصاف کی ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا ٹویٹ

73

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1840 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 1840 ارب روپے کا ٹیکس ایف بی آر نے وصول کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب پاکستان تحریک انصاف کی ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔