اے این ایف انٹیلی جنس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ،2 ہزار330کلوگرام منشیات، 6 ملزمان گرفتار

184
منشیات

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلی جنس نے منشیات کے خلاف کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کے دوران2 ہزار330کلوگرام منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان گرفتار کرلئے۔

اے این ایف ترجمان کے بیان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں مینگل آباد بائی پاس کےقریب کی گئی کارروائی کے دوران ٹرک سےدوران2 ہزار330کلوگرام منشیات برآمد کرکے 4سمگلر اور 2 سہولت کارگرفتار کرلئے گئے۔

برآمد شدہ 2 ہزار330کلوگرام منشیات ٹر ک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑ لی گئی، مذکورہ چھوٹی گاڑی میں سوار2 ملزمان سہولت کارکے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کرارہے تھے۔گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کےلئےتفتیش جاری ہے۔