اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی،افغانستان سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

148

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):اے این ایف اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےافغانستان سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

منگل کواے این ایف اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرکےافغانستان سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اورطورخم بارڈر پر 3 افغان باشندوں سے36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو ہیروئن برآمدکرلی ۔اسی طرح کراچی نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل جیکٹس سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا جبکہ دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 10 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

برآمدشدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔