راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):انسداد منشیات فورس ( اے این ایف) پاکستان نے گذشتہ ایک ہفتے میں 29 ملک گیر کارروائیوں کے دوران169.768ملین ڈالر مالیت کی 9410.374کلوگرام منشیات اور19لیٹرلیکوور برآمد کرلی۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے 22تا28مئی کے دوران ملک بھر میں کی گئی مختلف انسداد منشیات کارروائیوں میں2خواتین سمیت 25ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 3961.16 کلوگرام افیون، 7.363 کلوگرام ہیروئن، 5371.400 کلوگرام چرس، 67.140 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 170عدد ایکسٹیسی گولیاں ،965گرام کرسٹل ہیروئن ، 7460عدد ڈیزیپام گولیاں، 8160عدد ریٹالین گولیاں اور 180 عددرورپام گولیاں شامل ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ اے این ایف بلوچستان نے11کارروائیوں میں9217.585کلوگرام منشیات اور19لیٹر زلیکوور برآمد کر کے2ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔ برآمدہ منشیات میں 3934.7کلو افیون، 220گرام ہیروئن،5215.7کلو چرس،66کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) ور 0.965کلو کرسٹل ہیروئن شامل ہے ۔
اے این ایف پنجاب نے3کارروائیوں کے دوران 1.683کلوگرام منشیات برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔برآمدہ منشیات میں543گرام ہیروئن اور 1.140 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) شامل ہیں ۔اے این ایف خیبر پختونخوا نے3کارروائیوںکے دوران 154.283کلوگرام منشیات برآمد کر کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں24کلو افیون ،129 کلوگرام چرس ،7460عدد ڈیزیپام گولیاں اور180عدد رورپام گولیاںشامل ہیں۔اے این ایف سندھ نے 4 کارروائیو ں کے دوران24.363 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2خواتین سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر کے1گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔
برآمد شدہ منشیات میں 5کلو ہیروئن ، 18.400 کلوگرام چرس اور 8160عددریٹالین گولیاں شامل ہیں۔اے این ایف راولپنڈی نے8کاروائیوں کے دوران12.460کلوگرام منشیات برآمدکرکے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمدہ منشیات میں2.460کلوگرام افیون ،1.600کلوگرام ہیروئن ،8.300کلو چرس اور170عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت تمام مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔