اے این ایف نے راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے مشکوک پارسل سے آئس برآمد کر لی

118

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے راولپنڈی میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے مشکوک پارسل سے آئس برآمد کر لی۔ اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 16 چپلوں میں سے 8 چپلوں میں 800 گرام آئس چھپائی گئی تھی۔برآمد شدہ منشیات مہارت سے چپلوں کے سُول میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ آئن لائن پلیٹ فارم/سوشل میڈیا دور حاضر کی ضرورت ہے لیکن ملک دشمن عناصر ان کے ذریعے نوجوان نسل کو نشانہ بنا رہے ہیں،ملک کو منشیات سے محفوظ بنانے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اے این ایف نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔