اے این ایف نے سراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

119
ANF

راولپنڈی۔15ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کارگو پر پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمدکی گئی۔ 6 کلو 268 گرام آئس میڈیسن اور انجیکشنز میں شامل کر کے لاہور بھیجی جا رہی تھی۔

ڈولی نامی سراغ رساں کتے نے مختلف پارسلز سونگنے کے بعد مذکورہ پارسل میں منشیات موجودگی کی نشاندہی کی۔ترجمان نے کہا کہ اے این ایف انسانی وسائل کے ساتھ پالتو جانوروں کی مہارت کو بھی انسداد منشیات کارروائیوں کیلئے بروئے کار لاتی ہے،پارسل بک کروانے اور وصول کرنے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔