13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںاے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک...

اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 5 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری اپنے کریک ڈائون کے دوران 4 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 199.6 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

لاہور میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 600 گرام چرس اور 160 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔بلوچستان میں پشین کے علاقے یارو سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 160 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک افغان باشندے سمیت ملزم گرفتار کر لیا۔رنگ روڈ پشاور کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 36 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

حب میں آر سی ڈی روڈ کے قریب گاڑی سے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں